16 جنوری، 2026، 11:19 AM

امریکہ دھمکیاں چھوڑ کر ایران کی حاکمیت کا احترام کرے، چین

امریکہ دھمکیاں چھوڑ کر ایران کی حاکمیت کا احترام کرے، چین

سکورٹی کونسل میں چین کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی حاکمیت کے خلاف دھمکیاں دینے کا سلسلہ ترک کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے کہا ہے کہ ایران ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس کی تقدیر کا فیصلہ اس کے عوام کے ذریعے ہونا چاہئے۔ چین ایران کی سالمیت اور حاکمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت کی جانب سے خطرات اور مشکلات پر قابو پانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بیرونی مداخلت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ مزید پیچیدہ ہوتا ہے۔ فوجی مہم جوئی سے صرف خطے میں خلاف توقع حالات پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کو براہ راست دھکمیاں دی ہیں۔ ان کو چاہئے کہ ایران کی حاکمیت کے بارے میں دھمکیاں دینا بند کریں۔ امریکہ دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینا چھوڑ دے اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرے۔

News ID 1937714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha